لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ تھری کے پہلے ایلیمینیٹر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے پہلے اوور میں ہی بارش شروع ہوگئی جس کے بعد میچ روک دیا گیا۔کوئٹہ کی ٹیم میں کئی غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب پاکستان آنے سے انکار کے بعد متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں۔کوئٹہ کی ٹیم میں تھیسارا پریرا، محمود اللہ، ٹام کوہلر کیڈمور اور اسد شفیق جبکہ پشاور زلمی میں تمیم اقبال اور آندرے فلیچر کو شامل کیا گیا ہے۔