عالمی کرکٹ سٹارز دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں،سیکرٹری سپورٹس پنجاب


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا ہے کہ عالمی کرکٹ سٹارز کو پاکستان آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدیدکہتے ہیں،کرکٹ سٹار ز پاکستان سے محبت کا پیغام لے کر جائیں گے جس سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج بہتر ہوگا، پاکستان سپر لیگ 3(پی ایس ایل)کا انعقاد سپورٹس کے لئے خوش آئند ہے اس سے سپورٹس کے کلچر کو فروغ ملے گا ،منگل کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سپورٹس کے فروغ اور ترقی کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں، چند سالوں میں جتنے سپورٹس منصوبے مکمل کئے گئے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، آج نوجوان جدید سہولتوں سے فائدہ اٹھاکر چیمپئن بننے کی تیاریاں کررہے ہیں،سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا کہ پی ایس ایل 3کے لاہور میں میچز کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، کرکٹ پاکستانیوں کا جنون ہے، پی ایس ایل کے انعقاد سے نئے سٹارزابھر کر سامنے آئیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب نے کرکٹ کے نئے کھلاڑی سامنے لانے کیلئے لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس کی سربراہی میں پنجاب کے مختلف شہروں 11کرکٹ کوچنگ اکیڈمی زقائم کی ہیں جس میں نوجوان کرکٹرز کو کوچز تربیت دے رہے ہیں،پاکستان میں کرکٹ کا مستقبل تابناک ہے۔

error: Content is protected !!