لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپرلیگ کا دوسرا ایلیمنیٹر میچ آج دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔لاہور میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی موسم خوش گوار ہے اور بارش نے شہر کو جل تھل کردیا ہے۔بارش کے باعث قذافی اسٹیڈیم میں پچ کو کور سے ڈھانپا گیا ہے اور اسٹیڈیم انتظامیہ بارش رکنے پر گراؤنڈ خشک کرنے کا کام کرے گی۔ادھر شائقین کرکٹ بارش کی وجہ سے پریشان دکھائی دے رہے ہیں اور میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے بارش رکنے کی دعا کررہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ہوائیں چلیں گی جو بادل اڑا لےجائیں گی، بادل آتے جاتے رہیں گے تاہم بارش بتدریج کم ہوتی جائے گی۔محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ امید ہے کہ میچ کےدوران بارش نہیں ہوگی البتہ رات 11 بجے کے بعد ہلکی بارش کاامکان ہے۔گزشتہ روز میچ میں شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ سے باہر ہوگئی اور آج کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم 25 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایونٹ کا فائنل کھیلے گی۔