لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ رپورٹ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار بھی پاکستان سپر لیگ تھری کا میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان قذافی اسٹیڈیم کے وی آئی پی انکلوژر میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔جسٹس ثاقب نثار نے وی آئی پی انکلوژر سے پاکستان سپر لیگ تھری کا اہم ترین میچ دیکھا جو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے چیف جسٹس کو خاص طور پر میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں آنے کی دعوت دی تھی۔