نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل شروع ہوگا


آکلینڈ (سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل جمعرات سے آکلینڈ میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کی ٹیم اس سے قبل پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 3-2 سے جیت چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 30 مارچ سے 3 اپریل تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor