لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوچکی ہے،ہم نے بین الاقوامی ٹیموں کا اعتماد جیت لیا ہے اس بات کا ثبوت پی ایس ایل میں غیر ملکی کرکٹ سٹار کی شرکت ہے، مستقبل میں زیادہ سے زیادہ سپورٹس ہوگی جس میں دنیا بھر کے کھلاڑی شرکت کریں گے، یہ حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے، پی ایس ایل میچز کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں جن سے شائقین کرکٹ کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں بدھ کے روز پی ایس ایل 3کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ کے موقع پر نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر کھیل جہانگیرخانزادہ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ3 کے میچز میں بہترین انتظامات کئے ہیں، شائقین کرکٹ کو پارکنگ سے لانے اور لے جانے کیلئے فری بس سروس چلائی گئی ہے، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے 20بستروں کا عارضی ہسپتال بھی قائم کیا گیا ہے، ایک سوال کے جواب صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ یہ بات پوری قوم کے لئے خوشی کا باعث ہے کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوچکی ہے، پی ایس ایل میں غیر ملکی کرکٹ سٹار شرکت کررہے ہے، اس سے قبل کرکٹ ورلڈ الیون، زمبابوے کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں ، حال ہی میں ہاکی ورلڈ الیون بھی پاکستان آکر کر کھیل کر گیا ہے، جس میں ہاکی سٹار کھلاڑی شریک تھے، یہ سب شواہد ہیں کہ پاکستان میں غیر ملکی ٹیموں کی آمد شروع ہوچکی ہے، حکومت انٹرنیشنل کھلاڑیوں اور ٹیموں کو پاکستان لانے کیلئے مزید اقدامات کرے گی۔
صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے قذافی سٹیڈیم، نشترپارک سپورٹس کمپلیکس اور نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں قائم عارضی ہسپتال کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شائقین کرکٹ کیلئے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔