کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت پشاور زلمی کی ٹیم لاہور سے کراچی پہنچ گئی ہے۔کراچی پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان ڈیرن سیمی، فاسٹ بولر کرس جارڈن ، بیٹسمین رکی ویسلز، آل راؤنڈر لائم ڈوسن ، بیٹسمین آندرے فلیچر شامل ہیں۔کھلاڑیوں نے خوشگوار موڈ میں کراچی سے لاہور تک کا سفر کیا جبکہ دیگر مسافروں نے جہاز میں کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے جہاز میں جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ فائنل جیتنا چاہتے ہیں جبکہ انہوں نے شائقین سے اپیل کی کہ وہ پیلی شرٹ پہن کر آئیں۔زلمی کے نوجوان کرکٹرز فلائٹ میں سیٹ کی کمی کی وجہ سے اگلی پرواز سے آئیں گے جن میں ابتسام شیخ، تیمور سلطان، عمید آصف اور خالد عثمان شامل ہیں۔ٹیم کے فزیو اور مالشیا بھی اگلی فلائٹ سے کراچی پہنچیں گے۔