سپورٹس بورڈ پنجاب کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری ،10لاکھ بچوںکے ٹرائلز ہورہے ہیں،ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری ہے جس میں10 لاکھ بچوںکے ٹرائلز ہورہے ہیں، اولمپک ڈریمز کے نام پر پنجاب کے تمام سکولوں میں پروگرام جاری ہے جس کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو آگے لاناہے، سپورٹس کے فروغ کیلئے منہاج یونیورسٹی کا سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز منہاج یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس فیسٹیول2023ء کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے،تقریب میںچیف سپورٹس کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب محمد حفیظ بھٹی، سابق مینجر قومی کرکٹ ٹیم اظہر زیدی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزشہزادرسول،لائبریرین آصف بلال ،ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن عبدالحفیظ بھی شریک تھے،منہاج یونیوسٹی کے سالانہ سپورٹس فیسٹیول2023۔10سے 18جنوری تک جاری رہا ہے

منہاج یونیورسٹی کے وائس چانسلر سابق ڈپٹی نیول چیف ساجد محمود شہزاد نے ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کو یونیورسٹی کی لائبریری سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا اور ان کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا،وائس چانسلر نے ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کو شیلڈ پیش کی، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین نے بھی ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی سے ملاقات کی۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے اپنے خطاب میں مزید کہا ہے کہ سالانہ سپورٹس فیسٹیول 2023ء کے کامیاب انعقاد پر منہاج القرآن یونیورسٹی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سالانہ سپورٹس فیسٹیول میں یونیورسٹی کے 50شعبہ جات کے طلبہ و طالبات نے 25ایونٹس میں شرکت کی جس سے ان کا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھیلوں کے فروغ اور ترقی کیلئے کئی ایم او یوز کئے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو اچھے مواقع مل سکیں

انہوں نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے مختلف کھیلوں کی اکیڈمیز قائم کی ہیں جس میں کوالیفائیڈ کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں،کرکٹ سمیت کھیلوں کا نیا ٹیلنٹ سامنے لارہے ہیں

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کا کہنا تھا کہ یوتھ ملک سرمایہ ہیں جن کی رہنمائی کیلئے کئی پروگرام شروع کئے ہیں،یوتھ کیلئے ہیلپ لائن بھی قائم کی ہے جہاں سے نوجوان رہنمائی حاصل کررہے ہیں، نوجوان کھلاڑی جوش و جذبے سے سپورٹس میں حصہ لیں، سپورٹس بورڈ پنجاب ان کے مکمل تعاون کرے گا۔

error: Content is protected !!