آئندہ سال پی ایس ایل،،،قوم کو خوشخبری ملے گی،نجم سیٹھی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایک خوشخبری پوری کردی اور دوسری خوشخبری آئندہ سال پی ایس ایل میں ملے گی۔نجم سیٹھی نے کہا کہ مجھ پر یقین کریں جو کہتا ہوں وہ کرتا ہوں، دوسری خوشخبری یہ ہے کہ آئندہ آدھا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔چیئرمین پی سی بی کے مطابق لاہور اور کراچی کو گرین سگنل مل گیا اور اب پشاور اور اسلام آباد کے میدانوں کو بھی آباد کریں گے۔ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں ڈبل ویک اینڈ میچز کرائیں، جمعرات اور جمعے کو متحدہ عرب امارات  اور ہفتہ و اتوار کو میچز پاکستان میں کرائیں گے۔

تعارف: newseditor