اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور لیثرر سٹی بائولنگ کلب کے تعاون سے یوم پاکستان ٹین پین بائولنگ چمپئین شپ کا آغاز ہو گیا، ایونٹ کے پہلے روز افتتاحی پروگرام منعقد کیا گیا ایونٹ کے مہمان حصوصی پشتون ایکشن کمیٹی کے چیئرمین جاوید بنگش نے بال ترو کرکے ایونٹ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ ایونٹ کے پہلے روز خواتین کے درمیان مقابلے ہوئے جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین نے بڑی تعداد میں حصہ لیا ۔ ایونٹ کے پہلے راونڈ میں شازیہ نیئر، رازینہ علی، سہریش اور روحسانہ نے فائنل کے کئے کوالیفائی کر دی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے سیکڑیری جنرل اعجاز الرحمان نے کہا کہ یوم پاکستان ٹین پین بائولنگ چمپئین شپ ہر سال 23 مارچ کو بڑے جوش و جذبے سے اس کا انعقاد کیا جاتا ہے اور نیشنل کھلاڑیوں کے علاوہ نئے نوجوان کھلاڑیوں اور خاص طور پر پاکستان کے خواتین کو اس ایونٹ میں موقع دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے کھیل کے ہنر کو دنیا کے سامنے لا سکے۔