پاکستان کے پاس ورلڈ کپ جیتنے کا بہترین موقع ہے; مصباح الحق

سابق کپتان، کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے

کہ پاکستان کے پاس ورلڈ کپ جیتنے کا بہترین موقع ہے

انہوں نے  کہا کہ یہ آئیڈیل وقت، پاکستان ٹیم کے پاس اچھی تیاری کرنے کا موقع ہے،

ابھی سے پلاننگ کی جائے تو ورلڈ کپ کےلیے ٹیم تیار کر سکتے ہیں۔

 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 3 بلے باز آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پر ہیں۔ بولنگ پاکستان کی بہت زبردست ہے۔مصباح الحق نے کہا

کہ بھارتی پچز بیٹرز کےلیے سازگار ہوتی ہیں، کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے بہترین ٹیم کا انتخاب کرنا ہوگا۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو ون ڈے کی پریکٹس نہیں مل رہی،

اس پر کام کرنا ہوگا۔ آپس میں میچز کروائے جا سکتے ہیں،

زیادہ ون ڈے کرکٹ کھیلنے کا مواقع بنانے چاہئیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ غیرملکی کوچز اپنے اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیں

تو قومی ٹیم ٹریننگ کیسے کرے گی؟

 

 

error: Content is protected !!