شائقین جوش و جذبے کیساتھ سٹیڈیم پہنچے،،وہاں ان کے ٹکٹس دیکر کیا کہا گیا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین کے پاس جعلی ٹکٹ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔پی ایس ایل فائنل کے لئے شائقین کی بڑی تعداد نیشنل اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئی جہاں شائقین کے پاس جعلی ٹکٹس بھی تھے۔وفاقی اردو سائنس کالج پارکنگ گراؤنڈ پہنچنے والے 5 شائقین کے پاس جعلی ٹکٹس تھے جنہیں وہیں روک لیا گیا۔ٹکٹ ہولڈرز کا کہنا تھا کہ انہوں نے آن لائن 1500 والے ٹکٹ بک کرائے لیکن انہیں 500 والا ٹکٹ بھیج دیا گیا۔جعلی ٹکٹ کا دوسرا کیس اسلام آباد یونائیٹڈ کے سپورٹرز کے ساتھ پیش آیا جنہوں نے آن لائن ٹکٹ بک کرائے تھے۔جعلی ٹکٹ رکھنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے سپورٹر باپ بیٹے ہیں جن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹکٹ آن لائن بک کرائے اور اسٹیڈیم پہنچنے پر پتہ چلا کہ ٹکٹ جعلی ہیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل فائنل کا کم سے کم ٹکٹ ایک ہزار روپے کا تھا اور ایونٹ کا کوئی ٹکٹ 1500 روپے میں دستیاب نہیں تھا۔

تعارف: newseditor