جنوبی افریقہ اور آسڑیلیا کا چوتھا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

جوہانسبرگ (سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے جوہانسبرگ میں شروع ہوگا۔ جنوبی افریقہ کو چار میچز کی سیریز میں 2-1 کی سبقت حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے ڈربن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں 118 رنز سے کامیابی حاصل کی تاہم جنوبی افریقہ نے عمدہ کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں ٹیسٹ بالترتیب 6 وکٹ اور 322 رنز سے جیت کر سبقت حاصل کر لی۔

تعارف: newseditor