معین علی کیریئر میں پہلی بار انگلش ٹیم سے ڈراپ

کرائسٹ چرچ(سپورٹس لنک رپورٹ) انگلینڈ کی ٹیم مینجمنٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ سے آل راؤنڈرز معین علی اور کرس ووکس کو ڈراپ کرتے ہوئے 12رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔معین علی کا کیریئر میں پہلی مرتبہ انگلش ٹیسٹ اسکواڈ سے اخراج ہوا ہے، آل راؤنڈر کافی عرصے سے عمدہ پرفارم کرنے کے لیے جہدوجہد کرتے نظر آ رہے ہیں۔گزشتہ برس آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی ایشز سیریز میں بھی معین علی مکمل طور پر ناکام رہے تھے جبکہ ووکس کو کیویز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ناقص باؤلنگ کی وجہ سے اسکواڈ سے نظر انداز کیا گیا۔انگلینڈ نے جیمز ونس، مارک ووڈ اور جیک لیچ کو دوسرے ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ 12 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے اور لیچ کی شمولیت کا مطلب ہے کہ وہ بھی ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹیسٹ جمعہ سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہو رہا ہے جہاں میزبان نیوزی لینڈ کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

تعارف: newseditor