ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز  پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ  رات 8 بجے شروع ہو گا،ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے  ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم کا اسکواڈ احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، کپتان سرفراز احمد ، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر اور حسن علی پر مشتمل ہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن محمد قیادت کے فرائض انجام دیں گے جنہیں آندرے فلیچر، مارلن سیموئلز، چیڈوک والٹن، سیموئل بدری، کیسرک ولیم، اوڈین سیموئل، دنیش رامدین، رومان پاویل، کیمو پال، ریاد ایمرٹ، اینڈری میکارتھی اور ویراسیمی پرمائل کی خدمات حاصل ہیں۔

تعارف: newseditor