کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر برقرار رکھے گی تاہم شکست کی صورت میں آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم بن جائے گی۔ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں اس وقت پاکستان 126 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ آسٹریلیا کو بھی 126 پوائنٹس حاصل ہے تاہم گرین شرٹس بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے سرفراز الیون کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی مہمان ویسٹ انڈیز کو شکست دینا ہوگی۔سیریز کے ابتدائی دو میچز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بالتریب 143 اور 82 رنز سے کامیابی حاصل کی۔