کامن ویلتھ گیمز،پاکستان اور ویلز کا ہاکی میچ برابر


گولڈ کوسٹ(سپورٹس لنک رپورٹ) اکیسویں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اور ویلز ،،کا ہاکی میچ 1,1 گول سے برابر ہو گیا۔ ٹریک سائیکلنگ میں ملائیشیا نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا۔کامن ویلتھ گیمز آسٹریلیا میں شروع ہو گئی ہے۔ ہاکی کے پہلے مقابلے میں پاکستان اور ویلز کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں ۔ دونوں ٹیموں کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ گرین شرٹس سات اپریل کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ ویمن ہاکی میں ویلزکی ٹیم نے بھارت کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔دوسری جانب ٹریک سائیکلنگ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ملائیشیا نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر کامین ویلتھ گیمز سے باہر کر دیا۔ مقابلوں میں پاکستان کا چھپن رکنی دستہ شریک ہے۔

تعارف: newseditor