آسٹریلوی کرکٹر ایرون فنچ نے شادی کرلی

موہالی(سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلوی کرکٹر ایرون فنچ نے اپنی دیرینہ دوست ایمی گرفتھ سے شادی کرلی۔آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب اور دہلی ڈیرڈیولز کو اپنے اہم آسٹریلوی کھلاڑیوں کا ساتھ میسر نہیں تھا، ایرون فنچ شادی کی وجہ سے بھارت نہیں پہنچے جبکہ ان کے بہترین دوست گلین میکسویلبھی ان کی شادی میں شرکت کی وجہ سے پہلا میچ نہیں کھیل پائے۔فنچ کی اپنی گرل فرینڈ ایمی گرفتھ سے شادی ہوئی، جس میں ان کے موجودہ اور سابق ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی جن میں جارج بیلی، مچل مارش، جیمز فالکنر، پیٹر سڈل اور نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل بھی شامل تھے۔

تعارف: newseditor