کامن ویلتھ گیمز،باکسر سید محمد آصف کوارٹر فائنل میں کل ایکشن میں دکھائی دیں گے


گولڈ کوسٹ ۔(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی باکسر سید محمد آصف کامن ویلتھ گیمز باکسنگ مینز فلائی ویٹ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں کل بدھ کو ایکشن میں دکھائی دیں گے، آصف کو لاسٹ ایٹ میں سکاٹش باکسر ریس میک فدین کا چیلنج درپیش ہو گا۔ آسٹریلیا میں جاری میگا گیمز باکسنگ مینز فلائی ویٹ ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستانی باکسر آصف نے کینین باکسر برائن کو 4-1 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، آصف کوارٹر فائنل میں (آج) بدھ کو سکاٹش باکسر ریس میک فدین کے مدمقابل ہوں گے۔

تعارف: newseditor