کامن ویلتھ گیمز سائیکلنگ،آسڑیلیا کے مینز اینڈ ویمنز ٹائم ٹرائلز میں طلائی تمغے


گولڈ کوسٹ(سپورٹس لنک رپورٹ) کامن ویلتھ گیمز سائیکلنگ میں آسٹریلوی سائیکلسٹس کیمرون میئر اور کیترین نے مینز اینڈ ویمنز ٹائم ٹرائلز ایونٹس میں طلائی تمغے جیت لئے۔ آسٹریلیا میں جاری میگا گیمز میں منگل کو روڈ سائیکلنگ میں دو طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوا، مینز ٹائم ٹرائل ایونٹ میں آسٹریلوی سائیکلسٹ کیمرون میئر نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی طلائی تمغہ اپنے نام کیا، انگلینڈ کے ہیری نے چاندی اور نیوزی لینڈ کے ہمیش نے کانسی کا تمغہ جیتا، دوسری جانب ویمنز ٹائم ٹرائل ایونٹ میں آسٹریلوی سائیکلسٹ کیترین گارفٹ نے ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، نیوزی لینڈ کی لینڈا نے چاندی اور انگلینڈ کی ہیلے سائمنڈز نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے سائیکلنگ ایونٹ میں مجموعی طور پر 11 طلائی، 3 چاندی اور 7 کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

تعارف: newseditor