کیداریادیو انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر ہوگئے

چنئی (سپورٹس لنک رپورٹ)چنئی سپرکنگز کے آل راؤنڈر کیدار یادیوانجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ۔ممبئی انڈینز کیخلاف افتتاحی میچ کے دوران ان کو ہیمسٹرنگ انجری ہوئی تھی ،گزشتہ روز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف میچ سے قبل ڈاکٹرز نے میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد کیدار یادیوکو کم از کم 4ہفتوں کیلئے آرام کا مشورہ دے دیا ۔چنئی سپرکنگز کے بیٹنگ کوچ مائیک ہسے کا کہناہے کہ کیدار کی انجری ٹیم کیلئے بہت بڑا نقصان ہے ان کامتبادل ڈھونڈنا آسان نہیں ہوگا تاہم کوشش ہو گی کہ کسی ان فارم آل راؤنڈر کو ہی ٹیم کا حصہ بنایا جائے ۔

تعارف: newseditor