انگلش کلب سرے نے سابق جنوبی افریقن فاسٹ بائولر مورنے مورکل سے معاہدہ کر لیا

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقن ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر مورنے مورکل نے انگلش کائونٹی کلب سرے سے دو سالہ معاہدہ کر لیا، معاہدے کے تحت وہ تینوں فارمیٹس میں کلب کو دستیاب ہوں گے۔ مورکل نے گزشتہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔مورکل نے اپنے بیان میں کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد سرے کی طرف سے کائونٹی کھیلنے کی پیشکش میرے لئے بڑے اعزاز کی بات تھی، معاہدہ کرنے پر خوش ہوں، میری کوشش ہو گی کہ اپنے بین الاقوامی تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔

تعارف: newseditor