لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے کرکٹرز کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں شروع ہو گیا، انجری کا شکار یاسر شاہ اور شان مسعود کیمپ کا حصہ نہیں ہیں۔ دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کیلئے 25 ممکنہ قومی کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کا قذافی سٹیڈیم لاہور میں آغاز ہوگیا، کیمپ میں شریک تمام پلیئرز نے تمام شعبوں میں خوب ٹریننگ کی۔
قومی اوپننگ بلے باز اظہر علی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا انگلش ٹیم کے خلاف میچز چیلنج ہوں گے، اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔ سرفراز احمد کی قیادت میں حتمی سکواڈ کا اعلان 16 اپریل کو متوقع ہے۔ پاک آئرلینڈ واحد ٹیسٹ 11 مئی کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے۔