سوات(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انڈر23خیبر پختونخوا گیمز2018 کے سلسلے میں سوات ریجن میں خواتین کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے پروقار ورنگارنگ تقریب میں شروع ہوگئے جس میں سوات‘دیر اپر ‘دیر لوئر ‘چترال اور شانگلہ سے چھ سو سے زائد کھلاڑی تیرہ مختلف گیمز میں شرکت کررہے ہیں گیمز کا باضابطہ افتتاح ڈپٹی کمشنر سوات شاہد محمود ، اے ڈی سی سوات طاہر ، اے سی سوات امیر علی ،ای اے سی حامد،ڈائریکٹریس سپورٹس خیبرپختونخوا رشیدہ غزنوی ، صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ملک ودان ، جنرل سیکرٹری ہاکی ایسوسی ایشن موسیٰ خان ، آرگنائزنگ سیکرٹری گیمز حامد علی ، انٹر نیشنل کوچ جعفر شاہ ، ڈی ایس او کاشف فرحان ، ڈی ایس او طاہر ، مختیار ،سید بہادر سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ افتتاحی روز رسہ کشی میں دیر لوئر نے دیر اپر کو دو ایک سے شکست دی ، بیڈمنٹن میں سوات نے دیراپر کو تین صفر سے شکست دی ، سیمی فائنل میں سوات نے چترال کو جبکہ دوسری سیمی فائنل میں دیر اپر نے شانگلہ کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے کہا کہ انڈر23 گیمز خواتین کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں میں تیرہ مختلف گیمز شامل ہیں جن میں ہاکی ، بیڈمنٹن ، سکواش ، والی بال ، باسکٹ بال ، جوڈو ، کرکٹ ، نٹ بال ، ہینڈ بال ،ایتھلیٹکس اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں ڈپٹی کمشنر سوات شاہد محمودنے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کھلاڑیوں کو جدید سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے‘ تحصیل کی سطح کے گراؤنڈز مکمل ہوچکے ہیں جس سے نوجوانوں کو آگے آنے میں بھرپور مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ انڈر23 گیمز میں بارہ ہزار کھلاڑیوں کو مواقع اور سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں تا کہ یہی کھلاڑی مستقبل میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کیلئے ان بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی کاوشو ں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوامیں جاری انڈر23گیمز کے سلسلے میں مردوخواتین کھلاڑیوں پر مشتمل کھیلوں کے مقابلوں کاسلسلہ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی اور انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے ڈی آئی خان میں اختتام پذیر ہونگے جس کے بعد فائنل انٹر ریجن راؤنڈ مئی کے پہلے ہفتے پشاور میں منعقد ہوگا انٹر ڈویژن کے فائنل مقابلوں میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو تعلیمی سکالر شپ دیئے جائینگے جو کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے مثبت قدم ہے جس کو قومی سطح پر سراہاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیمی سکالر شپ کے اس اقدا م سے خواتین کھلاڑیوں کے تعلیمی کیریئر پر بھی اچھے آثرات مرتب ہوئے ہیں اور خواتین کھلاڑی تعلیمی سکالر شپ کے حصول کیلئے کھیلوں کے میدانوں میں اتر آئیں ہیں جو کہ موجودہ حکومت اور ڈائریکٹریٹ سپورٹس خیبر پختونخواکے جنیدخان اور ضلعی حکومت کی مرہون منت ہے ۔
ایونٹ کی مکمل تصاویر پیکچرز گیلری میں دیکھی جاسکتی ہیں