ٹل میں آل پاکستان فٹبال مقابلے جاری

ٹل(سپورٹس لنک رپورٹ)کرم ایجنسی سے ملحقہ ٹل شہر میں آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کے زبردست مقابلے جاری ہیں جس میں پاکستان بھر سے 45 فٹبال ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔قبائلی علاقوں میں امن بحال ہوتے ہی مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی شروع ہو گئے ہیں اور فاٹا سپر لیگ کے مقابلوں کے بعد اب ٹل شہر کے گراؤنڈ میں فٹبال کے مقابلے جاری ہیں۔ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 45 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ تماشائیوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر شہزاد کا کہنا ہے کہ علاقے سے بے امنی کا خاتمہ ہوئے کافی عرصہ ہوگیا لوگوں کو یہ پیغام دینا تھا کہ ہم پر امن لوگ ہیں اور پر امن طریقے سے رہ رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ میں شامل کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ فاٹا میں فٹبال کے حوالے سے کافی ٹیلنٹ موجود ہے مگر حکومتی عدم توجہی کے باعث یہ ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔ایک کھلاڑی صادق علی کا کہنا تھا کہ اگر حکام بالا فٹبال کے کھیل کو اہمیت دیدیں تو پاکستان میں بالخصوص فاٹا اور کے پی کے میں ایسا ٹیلنٹ موجود ہے جو عالمی سطح پر جاکر مقابلہ کرسکتا ہے۔کھلاڑی اسد علی کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ کرم ایجنسی میں کھیلوں کی سرگرمیاں کم ہیں ان میں اضافہ کیا جائے تاکہ نوجوان کھلاڑی آگے بڑھیں ۔میچ دیکھنے آنے والے تماشائیوں کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ فٹبال اور دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport