کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) صوبائی وزیر کھیل نے سندھ گیمز کے انتظامات کا ذمہ دار وفاق کو ٹھہرا دیا۔گزشتہ دنوں سندھ گیمز کی ایک ویڈیو میں ناقص انتظامات سامنے آئے تھے، والٹ جمپ کرنے والے کھلاڑی کو انتہائی ناقص گدے فراہم کیے گئے تھے۔ویڈیو کےبعد صوبائی حکومت اور سندھ گیمز انتظامیہ پر شدید تنقید کی گئی تھی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے محمد بخش مہر نے سندھ گیمز کے انتظامات پر وضاحت کی اور کہا کہ سندھ گیمزکے انتظامات کی ذمے داری صوبائی حکومت کو نہیں ملی یہ وفاق کے پاس تھی۔انہوں نے کہا کہ خراب گدے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے فراہم کیے، خراب گدوں کے ذمے داروں کو فوری طور پر معطل کردیا گیا تھا۔صوبائی وزیر کھیل کا کہناتھا کہ سندھ گیمز کے 15 مقامات پر مقابلے ہوئے جس میں صرف نیشنل کوچنگ سے شکایت آئی، ہم سندھ میں کھیلوں کے معیار کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔محمد بخش مہر نے مزید کہا کہ ایتھلیٹکس مقابلے نیشنل کوچنگ سینٹر میں ہی ہوسکتے تھے، کراچی میں کوئی دوسرا مقام نہیں جہاں ایتھلیٹکس ٹریک ہو جب کہ حیدرآباد میں بین الاقوامی ایھلیٹکس ٹریک بنایا جارہا ہے۔