لاہور(سپورٹس لنک رپور)سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پرسوئمنگ کے فروغ کیلئے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام سوئمرزکا تربیتی کیمپ جاری ہے، کیمپ کے دوسرے روز ننھے سوئمرز نے جوش و خروش سے کیمپ میںحصہ لیا،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی اور سوئمنگ کنسلٹنٹ شاہد فقیر نے تیراکی کے حوالے سے سوئمرز کو اہم ٹپس دیں اور کہا کہ ہر نوجوان کو تیراکی سیکھنی چاہئے یہ ہماری عام زندگی میں بھی کام آتی ہے ، سوئمنگ دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں شامل ہے ، نوجوان محنت اور لگن سے سیکھیں اور آگے بڑھیں، انہوں نے کہا کہ نئے سوئمرز کو سیکھنے کیلئے بہترین موقع ملا ہے ،سوئمرز کا کہنا تھا کہ کیمپ میں جدید ترین سہولتیں میسر ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم ایک عالمی معیار کے سوئمنگ کمپلیکس میں تربیت حاصل کررہے ہیں، تربیتی کیمپ کا انعقاد سپورٹس بورڈ پنجاب کا مستحسن اقدام ہے جس کے باعث ہمارا سوئمنگ کا شوق پورا ہوا اور ہم سوئمنگ کے میدان میں محنت کرکے ملک کے لئے اعزازات جیتیں گے۔