کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی میں منعقدہ 17ویں سندھ گیمز 2108کے کرکٹ ایونٹ میں لاڑکانہ ڈویثرن نے فائنل میں حیدرآباد ڈویثرن کو 60رنز سے شکست دے کر سندھ گیمز کی کی فاتح ٹرافی اپنے نام کی۔ریاض احمد نے 70رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی اور غلام فاروق کے ہمراہ تیسری وکٹ پر 106رنز کی رفاقت قائم کی۔ زہیب علی کی 3وکٹوں نے فتح کو آسان بنایا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں کراچی ڈویثرن نے شہید بے نظیر آباد کو 18رنز سے ناکام کرکے برانز میڈل کو اپنے سینہ پر سجایا۔ اسسٹنٹ سیکریٹری اورسابق چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی ، کے سی سی اے توصیف صدیقی نے بحیثیت مہمان خصوصی فائنسلٹ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کے کپتانو ںبالترتیب عبدالستار، اویس احمد اور اویس رحمانی کو ٹرافیاں میڈلزپیش کئے۔اس موقع پرسابق جوائنٹ سیکریٹری کے سی سی اے جمیل احمد، صدر کے سی سی اے ز ون III محمد رئیس،، سیکریٹری محمد یامین ، انجینئر عارف وحید ود یگر سخصیات بھی موجود تھیں۔ٹی ایم سی گراؤنڈ گلبرگ کی شاندار گراسی فیلڈ پر کھیلے جانے والے فائنل میں لاڑکانہ ڈویثرن نے ٹاس جیت کر پہلے اننگز کا آغاز کیااور مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں پر 223رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔ اوپنر ریاض احمد نے شاندار اننگز کھیلی ۔دوران اننگز انہوں نے 9چوکے اور 4چھکے لگائے۔ تیسری وکٹ پر ریاض احمد نے غلام فاروق کے ہمراہ 106رنز کی عمدہ پارٹنر شپ قائم کی۔ حبیب اﷲ نے 34راجہ سلیمان نے 29اور عبدل سمیع نے 15رنز ناقابل شکست اسکور کئے۔ محسن خان نے 9اور گل بدین نے 32رنز کے عوض 2,2وکٹیں باہم تقسیم کیں۔حیدرآباد ڈویثرن کی جوابی اننگز 19.5اوورز میں اختتام پذیر ہوگئی جب 163رنز پر پوری ٹیم نے پویلین کا رخ کیا۔سلمان خان 31رنز میں 2چھکے اور اتنے ہی چوکے اور خضر بٹ 28رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔نہال علی 18رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ زوہیب علی نے 14رنز دے کر 3وکٹیں اڑائیں۔ عبدالستار، حبیب اﷲ اور غلام فاروق نے 2,2وکٹوں پر ہاتھ صاف کیا۔تیسری پوزیشن کے میچ میں کراچی ڈویثرن کو سخت مقابلے کے بعد شہید بے نظیر آباد پر 18رنز کی سبقت حاصل ہوئی۔ کراچی ڈویثرن نے پہلے اننگز کا آغاز کیا ور مقررہ 20 اوورز کے اختتام پر 5وکٹوں پر 224رنز اسکور بک میں درج کرائے۔ عثمان خان 90گیندوں کا سامنا کرکے 14چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 97رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ دانش عزیز کے 58رنز میں 5چوکے اور 3چھکے شامل تھے۔ شیراز علی نے 25رنز اسکور کئے۔ سراج بروہی نے 27اور یوسف پٹھان نے 31رنز کے عوض 2,2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔قبل ازیں کھیلے سیمی فائنلز میں حیدر آباد ڈویثرن نے اپ سیٹ کرتے ہوئے کراچی ڈویثرن کی مضبوط ٹیم کو 3وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ کراچی ڈویثرن کے 152رنز کا مطلوبہ ہدف 19.3اوورز میں حاصل کیا۔ کراچی ڈویثرن کے دانش عزیز نے 46رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور واجد نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ فاتح ٹیم کیلئے عذیر جعفری 44رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے نمایاں بلے باز بنے۔ دوسرے سیمی فائنل میں لاڑکانہ ڈویثرن کو شہید بے نظیر آباد کو 57رنز سے مات دی۔ 174نز کے تعاقب میں ناکام سائیڈ 116رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ حبیب اﷲ اور ریاض احمد کی نصف سنچریاں‘ لیفٹ آرمم لیگ اسپنر فراز عزیز نے 23رنز کے عوض 4شکارکئے۔