ترتھوی شاہ نے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)دہلی ڈیئر ڈیولز کے نوجوان بلے باز پرتھوی شاہ انڈین پریمیر لیگ کی تاریخ میں ففٹی بنانے والے مشترکہ طور پر کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے، انہوں نے آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی۔انہوں نے آئی پی ایل کیریئرکے دوسرے ہی میچ میں نصف سنچری سکور کی اور اس کے ساتھ ہی وہ لیگ کی تاریخ میں ففٹی بنانے والے مشترکہ طور پر کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 18 برس اور 169 دنوں کی عمر میں ففٹی بنا کر سنجو سیم سن کا ریکارڈ برابر کر دیا، سیم سن نے 2013ء میں منعقدہ ایونٹ میں اسی عمر میں ففٹی بنا کر کم عمر ترین کھلاڑی کا اعزاز پایا تھا۔

تعارف: newseditor