کرکٹ آسٹریلیا نے ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

میلبرن(سپورٹس لنک رپورٹ) کرکٹ آسٹریلیا نے 19-2018 کے لیے ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔آسٹریلیا ہوم سیریز کے لیے جنوبی افریقہ، بھارت اور سری لنکا کی میزبانی کرے گا اور مجموعی طور پر 16 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے جن میں 6 ٹیسٹ، 6 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق جنوبی افریقین کرکٹ ٹیم ہوم سیریز میں 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلے گی جب کہ بھارتی ٹیم 4 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔میزبان جنوبی افریقی ٹیم 4،9 اور 11 نومبر کو ون ڈے اور 17 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی جب کہ بھارتی ٹیم 21 نومبر سے 18 جنوری تک سیریز کھیلے گی۔

تعارف: newseditor