اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام سترہویں قومی نیٹ با ل چیمپئن شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے حمیدی ہال میں تیسرے روز بھی جاری رہی ،سندھ اور پاکستان واپڈا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، پہلا سیمی فائنل دفاعی چیمپین سندھ اور پنجاب کے مابین کھیلا گیا جس کو سندھ نے 6 کے مقابلے 31گولوں سے جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے ، سندھ کی طرف سے قرۃالعین، سکینہ مودی، نایاب رضیہ، حمیرا ھما، حنا رفیق اور یسرہ نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل پاکستان واپڈا اورہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جسے پاکستان واپڈا نے17 کے مقابلے 22 گولوں سے جیت کر فائنل کے لئیے کوالیفائی کر لیا ہے، پاکستان واپڈا کی طرف سے لیلہ ام کلثوم، سحرش نواز اور رضوانہ نء عمدہ کھیل پیش کیا ۔ فائنل کل شام پانچ بجے کھیل جائے گا جبکہ تیسرے پوزیشن کا میچ پنجاب اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔ آج شام مردوں کے سیمی فائنل پاکستان وپڈا اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل پاکستان ائیر فورس اور پولیس کے ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔ ان میچوں کو انوار احمد، یاسر، شازیہ یوسف، عائشہ شیر، شاہد امین، خالد پرویز، آفتاب اقبال اور عدنان نے سپروائز کیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جناب شعیب احمد صدیقی، وفاقی سیکرٹری،منصوبہ بندی، اسلام آباد ہونگے جو کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔