محمد رضوان کی مسجد الحرام کے صحن مین صفائی کرنے کی ویڈیو وائرل

 

 قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان کی مسجد الحرام کے صحن مین صفائی کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیشتر کھلاڑی حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں جن میں ٹیم کے کپتان بابر اعظم، اوپنر بیٹر محمد رضوان، فخر زمان سمیت دیگر شامل ہیں۔

 

اس وقت سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مسجد الحرام کے صحن میں صفائی کرتے نظر آ رہے ہیں۔

قومی کرکٹر کی صفائی کرنے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

 

 

 

error: Content is protected !!