راجر فیڈرر اے ٹی پی اعزازات کی سنچری سے ایک اعزازدور

باسل(سپورٹس لنک رپورٹ)سوئٹزرلینڈ کے ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر نے اپنی شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوئس ان ڈورز فائنل میں رومانیہ کے کھلاڑی مارئیس کوپیل کو ایک سخت مقابلے کے بعد سات چھ، چھ چار سے شکست دیکر اپنے کیریئر کا 99واں اے ٹی پی اعزاز جیت لیا ہے، یہ نواں موقع ہے کہ راجر فیڈرر ہوم گرائونڈ پر یہ اعزاز جیتنے میں کامیاب ہو رہے ہیں، اپنی کامیابی کے بعد راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ وہ انہیں خوشی ہے کہ ایک اور اعزاز جیت گئے ہیں، فیڈرر جو پہلے ہی سال کےآخری ٹورنامنٹ اے ٹی پی فائنلز کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں کا کہنا ہے کہ اب ان کا ہدف اے ٹی پی فائنلز میں کامیابی حاصل کرکے اپنے اعزازات کی سنچری مکمل کرنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فارم اور فٹنس سے مکمل طور پر مطمئن ہیں اور اے ٹی پی فائنلز کیلئے تیارہیں۔

error: Content is protected !!