کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)ایاز موتی والا کے اسپورٹس دشمن سرگرمیوں اور منفی پروپیگنڈے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احمد علی راجپوت، سیکریٹری، سندہ اولمپک ایسوسی ایشن کی قیادت میں ایک انتہائی منظم اور عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں اسپورٹس ایسو سی ایشنز اور کھلاڑیوں نے انتہائی جوش و خروش سے حصہ لیا۔
احمد علی راجپوت، محمد خالد رحمانی، حاجی غلام محمد خان، ماسٹر اصغر بلوچ و دیگر مقررین نے ایاز موتی والا کی اسپورٹس دشمنی اور منفی رویہ کی شدید انداز سے مذمت کی اور طویل عرصے کے بعد سندہ گیمز کو شاندار اور بہترین انتظامات کے ساتھ منعقدکرانے پر سردار محمد بخش خان مھر وزیر کھیل و صدر سندہ اولمپک ایسوسی ایشن، سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی اور سندہ گیمز کی پوری ٹیم کو مبارک باد۔
مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایاز موتی والا اور اس کے حواریون کا ملکمل احتساب کیا جائے گا اور کہا کہ اسکے خلاف تحقیقات کی جائے کہ اسنے سندہ گیمز کے نام سے تاجر برادری سے کتنا فنڈ لیا، گیمز کے لئے کتنا فنڈ دیا اور اپنی زاتی نمائش اور پروجکشن پر کتنا خرچ کیا۔