نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں اچھے نتائج آئیں گے، کرکٹر عبداللہ شفیق .

 کرکٹرعبداللہ شفیق کاکہنا ہے کہ ٹی 20میں زیادہ بار زیرو پر آؤٹ ہونے کو مثبت لیتا ہوں، میں اپنی خامیوں کو دور کروں گا، اب موقع ملا تو فائدہ اٹھاؤں گا۔نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے بھرپور تیاری ہے

 

کرکٹر عبداللہ شفیق  کانجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ٹی20سیریز بھی ساتھ ساتھ دیکھ رہے ہیں، ٹی 20سیریز دیکھ کر بولنگ اور پلان کا اندازہ لگا رہے ہیں اور نیوزی لینڈ کی اسٹرنتھ کو

سامنے رکھ کر تیاری کر رہے ہیں، ٹی 20اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ کے بعد اب انفرادی طور پر ٹریننگ کر رہے ہیں۔

 

عبداللّٰہ شفیق کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے، میگا ایونٹس سے پہلے ہمارے آٹھ ون ڈے میچز اہمیت کے حامل ہیں، تمام کھلاڑیوں کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ اچھا پرفارم کر کے تیاری کریں۔

 

انہوں نے کہا کہ کیریئر میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے، افغانستان کے خلاف اچھا نہیں کر سکا لیکن پلیئر کو جو موقع ملے اس سے فائدہ اٹھانا ہوتا ہے، اب نیوزی لینڈ سیریز پر فوکس ہے جہاں تک ناپسندیدہ ریکارڈ کی بات ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ ناپسندیدہ ریکارڈ آپ کو بڑا پلیئر بھی بنا دیتے ہیں۔

 

error: Content is protected !!