تحریر آغا محمد اجمل
کالام اپنے بہترین محل وقوع، برف سے ڈهکی خوبصورت چوٹیوں، حسین ترین وادیوں اور پاکستان کے حسین ترین دریاے سوات کی زمین پوری دنیا میں اپنا ثانی نہیں رکهتی. اسی طرح کالام کے باسی اپنے جمالیاتی حسن، مہمان نوازی، خود داری اور دلیری میں اپنا ثانی نہیں رکهتے.
اسی علاقےسے تعلق رکهنے والا ایک لڑکا فرمان اللہ جو کہ تیسری کلاس کا طالبعلم بهی ہے آپ کو فیم فٹ بال گراونڈ ماڈل ٹاون لاہور میں گرما گرم انڈے بیچتا ہوا ملے گا. اس لڑکے کے والد عالم زیب ماڈل ٹاون بی بلاک کے ایک گهر کی چوکیداری کرتے ہیں. اس لڑکے کے والد کو فکر معاش کی وجہ سے کالام کی حسین وادیوں کو چهوڑ کر لاہور آنا پڑا. سانس کی لڑی کو دوام دینے کے لیے فرمان اللہ گرما گرم انڈے بیچتا ہے.
صلاحیت قدرت کا بہترین تحفہ یے.اور اگر صلاحیت کو پرکهنے اور نکهارنے والا مل جائے تو ویی صلاحیت خداداد ہوجاتی ہے. فیم فٹ بال کلب جس طرح گراس روٹ پر کام کر رہی یے یہ اسی کا شاخسانہ یے کی آج یہ لڑکا فیم اکیڈیمی میں کهیل رہا یے.میں نے جب اس لڑکے کو کهیلتے ہوئے دیکها تو متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا.
لاہوری فٹ بال کو بام عروج پر فائز کرنے والے ضیاء ڈوگرکی پرکهنے اور نکهارنے کی روایت نے آج فرمان اللہ کو پاکستانی فٹ بال کے قومی دهارے میں لا کهڑا کیا یے.