فیفا نے فٹبال کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ‘ پاکستانی ٹیم 193 پوزیشن پر پہنچ گئی

 

 

 فیفا نے فٹبال کی تازہ رینکنگ جاری کر دی،

نئی فیفا رینکنگ میں قومی ٹیم 193 پوزیشن پر پہنچ گئی۔

فیفا ورلڈ کپ پری کوالیفائر میں کمبوڈیا کے خلاف ڈرا اور جیت کے بعد قومی فٹبال ٹیم کی رینکنگ میں 4 درجے کا اضافہ ہوا، اس سے قبل پاکستان فٹبال ٹیم کی رینکنگ 197 تھی۔

 

پاکستان فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ میں سب سے کم رینک والی ایشیائی ٹیم ہوگی، پاکستان کے ساتھ گروپ جی میں سعودی عرب، اردن، تاجکستان شامل ہیں۔

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ میں قومی فٹبال ٹیم اپنا پہلا میچ سعودی عرب کے خلاف 16 نومبر کو اتفاق سٹیڈیم دمام میں کھیلے گی، قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ اپنے ہوم گراؤنڈ میں تاجکستان کے خلاف 21 نومبر کو کھیلے گی۔

 

ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں ورلڈکپ کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ اور براہ راست فٹبال ایشین کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی، ہر گروپ سے نیچے والی دو ٹیمیں 2025-26 میں ایشین کپ کوالیفائر میں حصہ لیں گی۔

 

 

error: Content is protected !!