ائرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ،وقار یونس نے خبردار کردیا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے پاکستان ٹیم کو آئر لینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ کے لیئے خبردار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ہوم کنڈیشنز میں میزبان ٹیم آسان ثابت نہ ہوگی، فوکس ہو کر کھیلنا پڑے گا۔ایک بیان میں سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہاکہ آئر لینڈ کی ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے ، اسطرح ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میزبان ٹیم تاریخی ٹیسٹ میچ کی وجہ سے بہت خوش اور پرجوش ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز کی وجہ سے میزبان ٹیم کو ایڈوانٹیج حاصل ہے۔ مشکل کنڈیشنز میں آئر لینڈ کو ہرانا آسان ہدف نہیں ہے ۔وقار یونس نے کہا کہ گیلی اور سبز کنڈیشنز میں کھیلنا پاکستان ٹیم کیلئے آسان نہیں ہوگا ۔

تعارف: newseditor