اسلام آباد(نواز گوہر)پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف سلیکٹر اقبال امام نے جولائی کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ میں ہونے والی تین ملکی ڈس ایبلڈ کرکٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے، سہ ملکی کرکٹ سیریز پانچ تا تیرہ جولائی تک کھیلی جائیگی، پاکستان کیخلاف اس میں میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں،پاکستان کی اعلان کردہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی نیہار عالم(کپتان،جہانزیب ٹوانہ(نائب کپتان)،حسنین عالم، عارف مسیح، سیف اللہ(وکٹ کیپر)محمد شہباز، واجد عالم، مجاہد حسین،ریحان غنی مرزا، عبداللہ اعجاز،واقف شاہ، ملک کاشف، مطلوب قریشی،محمد حارث،شیر علی، فرحان سعید،ریزرو کھلاڑیوں میں عبداللہ خان،عادل عباسی،زبیر،رائو جاوید شامل ہیں، ٹیم آفیشلز میں امیر الدین انصاری منیجر،صبیح اظہر ہیڈ کوچ،اقبال امام بیٹنگ کوچ،محمد جاوید بائولنگ کوچ،نعمان ٹیم ڈاکٹر،راشد قریشی ٹرینر،علی انالسسٹ اور محمد ناظم میڈیا منیجر ہونگے۔