اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام جاری پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کل ہفتہ کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ 28 مرد اور 16 خواتین حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل کل اتوار کو کھیلا جائے گا۔ مردوں کے ایونٹ کی انعامی رقم 10 ہزار ڈالر جبکہ خواتین ایونٹ کی انعامی رقم 5 ہزار ڈالر رکھی ہے۔گزشتہ روز کھیلے جانے والے مردوں کے کوارٹر فائنلز مکمل ہو گئے، نتائج کے مطابق فرحان محبوب نے ظاہر شاہ چھ گیارہ،گیارہ آٹھ،نو گیارہ،گیارہ چار اور گیارہ سات سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائے،فرحان محبوب نے دانش اطلس کو گیارہ نو، چودہ دو، چھ گیارہ اور گیارہ چھ سے شکست دی،عماد فرید نے طیب اسلم کو گیارہ پانچ، پندرہ تیرہ اور گیارہ چھ سے جبکہ اسرار احمد نے محمد عاصم خان کو گیارہ اٹھ، گیارہ تیرہ، گیارہ چھ اور گیارہ سات سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، خواتین کے کوارٹر فائنلز میں زویا خالد نے نور العین اعجاز کو بارہ دس، گیارہ چار اور گیارہ چار سے، مدینہ ظفر مقدس اشرف کے زخمی ہونے کی وجہ سے کامیاب قرار پائیںؒ، فائزہ ظفر رفعت خان کو ؒچار گیارہ، گیارہ دو، گیارہ تیرہ، گیارہ چھ اور گیارہ چھ سے ہرایا جبکہ آمنہ فیاض نے نور الہدیٰ کو گیارہ سات، گیارہ سات اور گیارہ سات سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔