نئے ویسٹ ایشین بیس بال چیمپیئن پاکستان نے دوستانہ میچ میں اندیا کو بھی ہرا دیا

ویسٹ ایشین بیس بال چیمپیئن پاکستان نے دوستانہ میچ میں اندیا کو بھی ہرا دیا۔گرین شرٹس نے 12-1 رنز سے  کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کے زاکر، وسیم اکرم، شہزاد احمد نے 2-2 جبکہ اکرام اللہ، محمد حسین، محمد یونس، ناصرملنگی، محمد حسین جونیئر اور عبداللہ نے ایک ایک رن بنایا۔

انڈیا کا واحد رن شہاب الدین نے اسکور کیا۔مذکورہ میچ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا ہے اور بیس بال یونائٹڈ بیس بال لیگ کے تحت انڈیا میں تین میچوں کی متوقع انڈو پاک سیریز کے انعقاد کی ایک کڑی ہے۔

 

میچ کے بعد پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ، انڈین آفیشل ہریش اور بیس بال یونائیٹڈ کے سی ای او کیش نے پریس کانفرنس میں مذکورہ سیریز کے انعقاد کا اعلان کیا۔

error: Content is protected !!