ڈبلن ٹیسٹ،،پہلا روز بارش کی نذر

ڈبلن(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ڈبلن میں آج سے شروع ہونے والا تاریخی ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر 3 بجے شروع ہونا تھا تاہم میچ سے قبل ہی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث ٹاس بھی نہ ہوسکا۔ میچ کے دوسرے دن 98 اوورز کا کھیل ہوگا۔یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے 14 مئی تک بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کا اسٹیٹس ملنے کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ کسی بھی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ کھیل رہی ہے۔

error: Content is protected !!