قومی ہیرو منصور کی وفات پر سجاس کا اظہار تعزیت

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)عظیم گول کیپر قومی ہیرو اولمپیئن منصور احمد کے انتقال پر اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن سندھ(سجاس) نے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور معغفرت کی دعا کی ہے۔سجاس کے مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ بیان میں منصور احمد کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔338 انٹر نیشنل میچ کھیلنے والے ولڈکپ 1994 کے ہیرو منصور احمد جیسے کھلاڑی روز روز پیدا نہیں ہوتے۔حکومت اور ان کے محکمہ پاکستان کسٹم کی جانب سے منصور احمد کے علاج کے لیئے بروقت اقدامات نہ کرنا قابل افسوس عمل ہے۔وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے صدارتی ایوارڈ یافتہ گول کیپر کی نماز جنازہ کو نظر انداز کرنا اور کسی بھی اہم حکومتی شخصیت کی اس میں عدم شرکت لمحہ فکریہ ہے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس طرح کے اقدام سے ہم اپنی نئی نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔سجاس منصور احمد کی یاد میں جلد ایک تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کرے گی۔ اللہ تعالی منصور احمد کی معغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

error: Content is protected !!