وہاب ریاض کے وزیر کھیل بننے پر دلچسپ تبصرے

پنجاب کی نگران حکومت کی کابینہ میں فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی شامل ہیں۔ وہاب ریاض نگران حکومت میں بطور صوبائی وزیر کھیل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے جب نگران کابینہ کا حلف لیا گیا تو اس میں وہاب ریاض شامل نہیں تھے۔ وہاب ریاض بنگلہ دیش میں ٹی20 لیگ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔وہ وطن واپس آ کر اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔

 

 

37 سالہ وہاب ریاض کی بطور صوبائی وزیر تعیناتی کو دلچسپ انداز میں دیکھا جا رہا ہے کیونکہ وہ نہ تو ابھی قومی کرکٹ ٹیم سے ریٹائر ہوئے ہیں بلکہ وہ 13 فروری سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں بھی پشاور زلمی کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اسی سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی صارفین کے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ احتشام الحق نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وہاب ریاض واحد وزیرِ کھیل ہوں گے جو پی ایس ایل بھی کھیلیں گے۔

error: Content is protected !!