پیرس: (سپورٹس لنک رپورٹ) یورپا فٹبال لیگ کے فائنل میں اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم نے مارسیلی کو تین صفر سے ہرا دیا۔ اٹلیٹیکو میڈرڈ نے تیسری بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔فرانس میں یورپا لیگ کے فائنل میں اٹلیٹیکو میڈرڈ اور مارسیلی میں دلچسپ مقابلہ ہوا، ٹیم اٹلیٹیکو نے 21 ویں منٹ میں پہلا گول کر کے برتری حاصل کی، 49 ویں منٹ میں انہوں نے ایک بار پھر گیند کو جال میں پہنچا کر برتری دو صفر کے پوائنٹس تک پہنچا دی۔کھیل ختم ہونے سے چند منٹ قبل اٹلیٹیکو میڈرڈ نے تیسرا گول داغ دیا جبکہ حریف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکی، اس جیت کے بعد فاتح ٹیم نے تیسری بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔