ڈبیو کرنے والے وقاص مقصود نے کھیلنے سے پہلے ہی بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، وہ ریکارڈ کیا ہے؟


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ کیخلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے اورآخری ٹی ٹونٹی میچ میں اپنے کیریئر کاآغاز کرنے والے کھلاڑی وقاص مقصود کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق سامنے آئے ہیں، وقاص مقصود ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلے کھلاڑی ہیں جو اپنی سالگرہ کے روز ڈبیو کر رہے ہیں اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین آصف مجتبیٰ نے اپنے ون ڈے کیریئر کاآغاز اپنی سالگرہ کے روز کیا تھا حیرت انگیز طور پر ان کے ڈبیو کی تاریخ بھی چار نومبر ہی ہے۔

error: Content is protected !!