محمد وسیم سوئیڈن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم کو سوئیڈن کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا، وہ آئندہ ماہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم نیدرلینڈز کی جانب سے بھی کرکٹ کھیل چکے ہیں اور نیدرلینڈز میں کرکٹ کا تجربہ محمد وسیم کو سوئیڈن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کا عہدہ دلانے میں اہم ثابت ہوا کیوں کہ سوئیڈش ٹیم کو اگست میں نیدرلینڈز میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ریجنل کوالیفائرز میں حصہ لینا ہے۔محمد وسیم نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ وہ آئندہ ماہ سوئیڈن جاکر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ پہلے مرحلے میں وہ ٹیم کا کیمپ لگائیں گے جس کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں جائیں گے۔محمد وسیم پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔

تعارف: newseditor