افغانستان کیخلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

افغانستان کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان شاداب خان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

 

افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قومی ٹیم میں چار کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، صائم ایوب، طیب طاہر، زمان خان اور احسان اللہ آج اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔

 

 

 

 

ٹیم میں کپتان شاداب خان کے علاوہ محمد حارث، عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم اور نسیم شاہ بھی شامل ہیں۔

error: Content is protected !!