ویسٹ انڈیز کیخلاف ورلڈ الیون کا حصہ،،،آفریدی کا بڑا اعلان سامنے آگیا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کا حصہ بننے کی تصدیق کردی۔اپنے ٹوئیٹر پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ڈاکٹر کی جانب سے تیار کردہ منصوبے کی 100 فیصد پیروی کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کرنے کو پسند کرتا ہے اس لیے وہ اس میچ میں ضرور حصہ لیں گے۔آفریدی کے علاوہ شعیب ملک بھی اس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔اس سے قبل میڈیا پر انجری کے باعث آفریدی کی میچ میں عدم شرکت سے متعلق خبریں رپورٹ کی جارہی تھیں۔ارما اور ماریہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے ٹی ٹوئنٹی میچ لارڈز میں 31 مئی کو کھیلا جائے گا جس میں ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور آئی سی سی ورلڈ الیون مد مقابل ہوں گی۔ورلڈ الیون کی قیادت انگلش کپتان اوئن مورگن کریں گے جبکہ ٹیم میں شاہد آفریدی اور شعیب ملک بھی ایکشن میں ہوگے، سری لنکا کے تھیسارا پریرا نے بھی میچ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔شاہد آفریدی اور شعیب ملک دونوں 2009 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فاتح پاکستان ٹیم کے رکن ہیں جبکہ تھیسارا پریرا بھی سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن ٹیم کے رکن تھے۔

error: Content is protected !!