آل کے پی اینڈ فاٹا فٹبال ٹورنامنٹ کوٹکئی جنوبی وزیرستان ایجنسی میں اختتام پذیر

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)آل کے پی اینڈ فاٹا فٹبال ٹورنامنٹ کوٹکئی جنوبی وزیرستان ایجنسی میں اختتام پذیر ہو گیا ہے اس ٹورنامنٹ میں 26 ٹیموں نے پورے کے پی اور فاٹا سے شرکت کی.اس ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ تھی کہ مقامی لوگوں نے اس ٹورنامنٹ میں بڑی تعداد میں حصہ لیا اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جنوبی وزیرستان کی کوششوں کو سراہا.اس موقع پر سپورٹس منیجر تاج محمد وزیر نے ٹورنامنٹ کے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کی.ٹورنامنٹ کے لیے بہترین انتظامات پر اہل علاقہ اورفاٹا فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل جناب امیر حسین کو مبارکباد پیش کی ..اس ٹورنامنٹ میں آن کلب ٹانک نے آرمی کلب ٹانک کو 0:2 گول سے شکست دی…

error: Content is protected !!